پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پشاور میں دہشتگردوں نے سڑک کنارے پولیس کی چوکی پر فائرنگ کردی۔ حملہ میں دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ افغانستان کی سرحد سے متصل علاقے میں واقعہ پیش آیا۔

علاقائی پولیس سربراہ ارشد خان نے بتایا کہ حملہ رات کو ریگی ماڈل ٹاؤن محلے میں ہوا۔ حملہ آوروں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ کالعدم ’’تحریک طالبان پاکستان‘‘ (ٹی ٹی پی) نے ایک بیان میں حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

واضح رہے دو روز قبل پشاور میں حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں