فن اور ثقافت کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے: عینی جعفری

’’قوم کی ذاتی نشو ونما کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مقام حاصل کرنے کے لیے ثقافتی تبادلے اشد ضروری ہیں‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

پاکستانی اداکارہ عینی جعفری رحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والی بھارتی فلم کوک میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا ’’کہ اگر فن اور سیاست کو ایک دوسرے سے آزاد کر دیا جائے ہمارا ملک اس شعبے میں ایک عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔"

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر 2019ء میں نئی دلی کے ساتھ تعلقات بہت زیادہ خراب ہو جانے کے بعد پاکستان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سے پہلے 2016ء میں پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

اس کی وجہ بھارت کا یہ دعویٰ تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے اڑی ٹاؤن میں بھارتی فوجی بریگیڈ کے ہیڈکوارٹرز پر حملے میں ملوث شرپسندوں کا تعلق پاکستان سے تھا۔ پاکستان نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

جوہری طاقت کے حامل، دونوں ہمسایہ ممالک نے تین میں سے دو جنگیں کشمیر کے معاملے پر لڑی ہیں۔ دونوں کشمیر کے متنازعہ علاقے پر مکمل ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ان کا کنٹرول جزوی ہے۔

چونتیس سالہ عینی جعفری نے رواں ہفتے عرب نیوز کو اپنی فلم کوک کے بارے میں بتایا کہ یہ مکمل طور پر سٹاک-آن-ٹرینٹ، انگلینڈ میں شوٹ ہو گی اور ایک سٹریمنگ سروس پر ریلیز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ "میں عاجزانہ طور پر یقین رکھتی ہوں کہ فن کی کوئی سیاست یا سرحد نہیں ہوتی لیکن افسوس کہ سیاسی حالات، جو کہ ہم سب جانتے ہیں، بہت پیچیدہ ہیں۔ ہر روز شراکت داریاں ہو رہی ہیں تو اس میں عموماً کوئی مسئلہ نہیں، اگر آپ کسی غیر جانبدار مقام پر شوٹ کریں۔"

انہوں نے کہا کہ کسی قوم کی ذاتی نشو ونما کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مقام حاصل کرنے کے لیے ثقافتی تبادلے "اشد ضروری" ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہر دو طرح سے کرنے کو بہت کچھ ہے اور یہ شرم کی بات ہے کہ ایسی پابندیاں ہیں۔" اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عینی جعفری کا کہنا تھا کہ "اگر فن کو آزاد کر دیا جائے" تو پاکستان اس شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔"

صارم مومن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے عینی جعفری نے بتایا ’’کہ فلم کی کہانی انسانی ہوس، بقا کی جنگ، خاندان اور وفا کے گرد گھومتی ہے۔‘‘

انہوں نے فلم کے بارے میں مزید کچھ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ "فلم میں میرا ایک پیچیدہ اور تہہ دار کردار ہے۔ شوبز میں اتنے سالوں تک کام کرنے کے بعد آپ کو کسی مختلف چیز کی تلاش ہوتی ہے - آپ کے آرام کے دائرے سے باہر، ایسا غیر آرام دہ کام جو آپ کی حدود کو وسعت دے۔ یہ کردار یہی سب مجھے دیتا ہے تو میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں۔"

عینی جعفری رحمٰن نے مزید بتایا کہ گذشتہ عشرے کے دوران کئی بھارتی فلم سازوں اور کاسٹنگ کرنے والے ہدایت کار انہیں کام کی پیشکش کرتے رہے ہیں لیکن وہ پراجیکٹس کئی وجوہات کی بنا پر ان کے لیے کارآمد نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ "(لیکن) فلم کوک کے لیے ایک کاسٹنگ ایجنٹ نے رابطہ کیا اور اس دفعہ اس کی ٹائمنگ درست تھی تو ہر چیز اپنی جگہ پر فٹ ہو گئی‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں