پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لاہور میں ایک نجی ہائوسنگ سکیم سے پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی شارق جمال کے پر اسرار انتقال کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

لاہور کے ایک پوش علاقے میں پولیس افسر شارق جمال کو گزشتہ رات ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال آنے سے قبل فوت قرار دیا تھا۔

پولیس نے موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شارق جمال کچھ عرصہ قبل ہی محکمانہ پروموشن کورس کر کے آئے تھے۔ شارق جمال نے گریڈ 21 میں ترقی کے لیے کورس کیا تھا اور وہ ان دنوں او ایس ڈی تھے۔ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں