وزیرِاعظم کی قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ محمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم ال ثانی کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لکھا ہے کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

وزیرِ اعطم شہباز شریف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کریں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں