37 سال بعد پاکستان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

حمزہ خان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مصر کے محمد زکریا کو شکست دے کر اعزاز اپنے نام کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والی ورلڈ جونیئر سکواش شپ کے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو شکست دی۔

حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین - دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا تھا۔

حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا، تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے، فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔

حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

خیال رہے کہ آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔

وزیر اعظم کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن جیتنے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے وقت میں آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنا ئیں گے۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق 37 سال بعد یہ ٹائیٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، حمزہ خان نے 1986 کی ورلڈسکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کر دی۔سکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم ایک با رپھر بلند کرنے پر قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے 15 ماہ کے دور میں کوہ پیمائی، باکسنگ، سکواش اور دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں