جناح ہاؤس حملہ؛علیمہ خان سمیت22پی ٹی آئی رہنماؤں کواشتہاری قراردینےکی کارروائی شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 22 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

حماد اظہر،فرخ حبیب، اسلم اقبال ،علی امین گنڈا پور، مراد سعید ،عندلیب عباس،زبیر نیازی حسان نیازی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، لیکن تعمیل کنندہ کے مطابق ملزمان روپوش ہیں اور وارنٹ گرفتاری موصول نہیں کر رہے، لہذا تمام ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں