چینی بینک نے 2.4 ارب ڈالر کے قرضوں کو دو سال کیلئے رول اوور کر دیا: وزیرخزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ایگزم بینک نے 2.4 ارب ڈالر کے اصل زر قرضوں کو دو سالوں کیلئے رول اوور کر دیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں قرضے اگلے دومالی سالوں میں واجب الادا ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایگزم بینک نے مالی سال 2024 کیلئے 1.2 ارب ڈالر اورمالی سال 2025 کیلئے 1.2 ارب ڈالر کے قرضوں کو رول اوور کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان دونوں سالوں کے دوران صرف قرضوں پر سود کی ادائیگی کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں