’ریاض ایئر‘ اور ’فلائی ادیل‘ کو پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی

وفاقی وزیرِ ایوی ایشن اور ریلویز خواجہ سعد رفیق سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات میں اظہار تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی وزیرِ ایوی ایشن و ریلویز خواجہ سعد رفیق سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بدھ کو ملاقات کی۔

وزارتِ ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر نے ’ریاض ایئر‘ اور ’فلائی ادیل‘ کو پاکستان میں آپریشن کی اجازت دینے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سعودی مدد کے شکر گزار ہیں۔ وفاقی وزیر نے عازمینِ حج کو سہولیات کی بہترین فراہمی پر سعودی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب آئندہ بھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کو جاری رکھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں