دبئی میں مادام تساؤ میوزیم میں بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دبئی میں وزیر خارجہ مادام تساؤ میوزیم میں پہلی پاکستانی خاتون شخصیت بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

بے نظیر بھٹو پہلی پاکستانی ہیں جن کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم دبئی میں بنایا گیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

اپنے دورے میں وہ متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔

وزیر خارجہ عرب امارات کی قیادت سے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے۔ وزیر خارجہ کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے بھرپور روابط اوردونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کا عکاس ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں