سعودی سفیر نواف بن سعید کی مولانافضل الرحمن سے ملاقات، دھماکے میں جانی نقصان پر تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی پیر کو جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات میں جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمن [جے یو آئی ایف] کے جلسے میں دھماکے پر مولانا فضل الرحمن سے اظہار تعزیت کیا۔

جے یو آئی (ف)ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باجوڑ دھماکے کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اتوار کے روز صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں