چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کے لیے ہلال پاکستان کا اعزاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندہ، چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کو پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات پر ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

چین کے نائب وزیر اعظم کو اعزاز دینے کے لئے ایک سادہ اور پرقار تقریب پیر کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، کابینہ کے اراکین، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان،چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے وفد کے اراکین سمیت اعلی سول و فوجی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

چینی نائب وزیر اعظم کو ہلال پاکستان کا اعزاز دینے کیلئے منعقدہ تقریب میں چین کے نائب وزیر خارجہ اور پاکستان میں چینی ناظم الامور بھی شریک ہوئیں۔

اس سے قبل ایوان صدر آمد پر چین کے نائب وزیر اعظم کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ پاکستان کے سرکاری دورہ پر اتوار کو اسلام آباد پہنچے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں