پاکستان:ژوب کینٹ میں حملے میں ملوّث افغان دہشت گردوں کی شناخت کی تصدیق

دفترِخارجہ کا شدید ردعمل،اسلام آباد میں افغان سفارت خانہ کو دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے دفترِخارجہ نے کہا ہے کہ ژوب کینٹ میں دہشت گردی میں ملوّث افغان دہشت گردوں کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

دفترِخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ حملے میں ملوّث تین دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی ہےاور ان دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار سے ہے۔

دفترِخارجہ نے اسلام آباد میں افغان سفارت خانہ کو ان دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں