نجی ائیر لائن کا سعودی عرب سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read


پاکستان کی ایک نجی فضائی کمپنی نے مسافروں کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے آپریشنز میں توسیع کر دی ہے، جس کے تحت سعودی عرب سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

نجی فضائی کمنپی ’ایئر سیال‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہر دمام سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر رہی ہے۔

دمام ہوائی اڈے پر آپریشنز کو سنبھالنے والی کمپنی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پروموشنل ویڈیو میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

’ایئر سیال‘ نے پہلے جدہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اس نے شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پاکستان کے دو بڑے شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے اپنے سفری آپریشن کو وسعت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ براہ راست پروازوں کا آغاز پاکستانیوں کے لیے انتہائی خوش آئند بات ہے کیوں کہ پاکستان کے عوام کی ایک بڑی تعداد ہر سال مکہ مکرمہ کی زیارت کے لیے سعودی عرب کا سفر کرتی ہے ۔

سعودی عرب نے حال ہی میں کامیابی سے حج آپریشن مکمل کیا اور بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے پورے حج آپریشن کا انتظام کرنے پر دنیا بھر سے داد وصول کی۔ حج آپریشن کے دوران پاکستان کی قومی پرچم بردار فضائی کمپنی ’’پی آئی اے‘‘ نے پاکستان سے عازمین حج کو کامیابی سے حجازمقدس تک پہنچایا۔

’ایئر سیال‘ تقریباً ڈھائی سال سے پاکستان کے اندرون شہروں میں اپنی سفری خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں