عمران خان کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے ضلع اٹک کی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

انھیں پولیس کی بھاری نفری کی معیت میں راول پنڈی سے اٹک لے جایا گیا۔مقامی صحافیوں نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی کوبھی جیل کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہے۔

قبل ازیں لاہور پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد زمان پارک میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" نے عمران خان کے وکلاء کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی ایک عدالت نے توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے اور ان کے خلاف عاید کردہ الزامات کو درست قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں