بلوچستان کے ضلع تربت میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سات افراد جاں سے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سڑک کنارے نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

لیویز فورس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع تربت کیچ کے علاقے بلگتر میں ایک گاڑی کے قریب دھماکہ زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے گاڑی میں سوار سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

لیویز کے مطابق دھماکہ تربت کیچ اور پنجگور کے درمیان بلگتر کی ایک سڑک پر ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکہ اسحاق نامی چیئرمین یونین کونسل بالگتر کی گاڑی کے قریب ہوا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سٹرک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق تمام افراد گاڑی میں سوار تھے۔ بالگتر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں