الیکشن میں ایک دو ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے، نومبر میں ہو جائیں گے: خواجہ آصف

انتخابات ایک سے دو ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں: وزیرِ دفاع کا انٹرویو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایک سے دو ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے، نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے مطابق پاکستان میں انتخابات نوے دن کے اندر ہونے چاہئیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بعض تکنیکی بنیادوں پر الیکشن کمیشن چاہے تو ایک دو ماہ کی توسیع کر سکتا ہے۔ لیکن اس سے زیادہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہو سکتی۔

دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ انتخابات ایک سے دو ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیں 20 سال پہلے والے سیاسی اور معاشی بحران کی طرف لے گئی ہے، جمہوریت میں وزیر اعظم کا آنا جانا لگا رہتا ہے، برطانیہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں