اومان کی سلام ائیر کا پاکستان سے نئی فلائٹس شروع کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اومان کی فضائی کمپنی سلام ائیر نے پاکستان میں اپنے آپریشن میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور سے ہفتہ وار دو پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

”سلام ائیر“ کے مطابق رواں سال 2 اکتوبر کو مسقط انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پشاور باچا خان ائیرپورٹ کے لیے ایک نیا روٹ شروع کیا جائے گا جس کے تحت ہفتہ میں 2 پروازیں (سوموار اور جمعرات) کو ہوں گی۔

تاحال پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی اومان کے لیے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلتی ہیں۔

اب ”سلام ائیر“ پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو توسیع دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس کے تحت اکتوبر میں 4 نئے روٹ متعارف کرائے جائیں گے جبکہ 3 روٹس کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

یکم اکتوبر سے مسقط سے اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار بنیادوں پر 5 پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ مسقط سے لاہور کوئٹہ کے لیے پروازوں کا آغاز 3اکتوبر اور فیصل آباد کے لیے 5اکتوبر سے ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں