صدر پاکستان نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے ایکس [سابقہ ٹوئٹر] اکائونٹ کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ہوگیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کا دوسرا دور ہوا۔ اس سلسلے میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض آج وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام سے متعلق مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے تقرر سے متعلق حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا، جس کے مطابق انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیراعظم نام پر اتفاق کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں