امریکی ڈالر ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں 300 روپے تک پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر 291 روپے 27 پیسے تک ٹریڈ کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں نگران حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی ڈالر روپے کے مقابلے تگڑا ہو گیا اور اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھرفی ڈالر 300 روپے تک پہنچ گیا۔

ہفتے کے پہلے روز یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کے دن کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر محض 21 پیسے اضافے سے 288 روپے 28 پیسے کی سطح پر آئی، تاہم بعد میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا۔

ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 2 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر 291 روپے 35 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں