وزیرداخلہ سرفرازبگٹی سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

سعودی سفیر نے نگران وزیر داخلہ کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے نگران وزیرداخلہ سرفرازاحمد بگٹی سے اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دل چسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی سفیر نے سرفراز بگٹی کو نگران وزیر داخلہ کامنصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔وزارت داخلہ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پربات چیت کی گئی۔

وزیرداخلہ نے سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات قائم ہیں۔پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

انھوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں