سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر اسلام آباد سے گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کوسائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مؤکل اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے، اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں