اسلام آباد: سعودی وزیر حج کی صدر پاکستان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ایوان صدر کے ایکس [سابقہ ٹوئٹر] اکائونٹ کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معیشت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان -سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی تعلقات پر مبنی ہیں۔

صدر مملکت نے موجودہ اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی، قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے امسال حج کے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں، دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہا کہ سعودی عرب عازمین کو حج اور عمرہ کیلئے اچھی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں