نگراں وزیراعظم سے سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے رواں حج سیزن کے دوران پاکستانی عازمین کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستانی حج اور عمرہ زائرین سے خصوصی سلوک جاری رکھے گا۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔ وہ سعودی وزیر خارجہ امور، داخلہ، سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی، مواصلات، سیاحت سمیت دیگر ارکان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے وفد کا خیر مقدم کیا اور سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ مثبت تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔

سعودی وزیر حج وعمرہ نے اپنے وفد کے ہمراہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر سے اسلام آباد میں ملاقات کی
سعودی وزیر حج وعمرہ نے اپنے وفد کے ہمراہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر سے اسلام آباد میں ملاقات کی


وزیر اعظم نے رواں حج سیزن کے دوران دنیا بھر سے حجاج کرام بالخصوص پاکستانی عازمین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب پاکستانی حج اور عمرہ زائرین کیلئے خصوصی سلوک جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں سنجیدہ دلچسپی لینے پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے کسی وزیر حج وعمرہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ سعودی وزیر نے ان کی اور ان کے وفد کے ارکان کی پرتپاک مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفد مذہبی دوروں کے علاوہ پاکستان میں سعودی سیاحت کو فروغ دینے کی بھی کوشش کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں