پاکستان اور سعودی عرب کے مابین فضائی خدمات کا معاہدہ طے پا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے مابین فضائی خدمات کا معاہدہ (اے ایس اے) طے پا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضی اور مملکت سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کے صدر عبدالعزیز الدویلج نے بالترتیب حکومت پاکستان اور مملکت سعودی عرب کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔

دستخط کی تقریب میں وزیراعظم کے نگراں مشیر برائے ہوا بازی فرحت حسین ملک، سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ، نگراں وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور دیگر پاکستان اور سعودی عرب کے حکام نے شرکت کی۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور اور سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اسلام آباد میں 21 اگست 2023 کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور اور سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اسلام آباد میں 21 اگست 2023 کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

فضائی خدمات کے اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ اور سہولت ملے گی۔ ہوا بازی کے شعبے میں تعاون سے تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

بعد ازاں نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور اور سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی اور فضائی خدمات کے معاہدے کی تفصیلات، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی اور پاکستانی وفود اسلام آباد میں 21 اگست 2023 کو مذاکرات کر رہے رہے ہیں: فوٹو بہ شکریہ وزارت مذہبی امور
سعودی اور پاکستانی وفود اسلام آباد میں 21 اگست 2023 کو مذاکرات کر رہے رہے ہیں: فوٹو بہ شکریہ وزارت مذہبی امور

سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی قیادت میں سعودی وفد گزشتہ روز چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آمد پر نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد، سعودی سفیر نواف المالکی، سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود اور وزارت کے دیگر حکام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ الحرمین الشریفین کے انتظامی بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔ سعودی وزیر مذہبی امور کے ہمراہ ڈپٹی وزرا حج عمرہ، سیاحت، عالمی تعاون، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ایوی ایشن کے نمائندے، سعودی سول ایویشن اتھارٹی کے چیئرمین، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او ، سیکرٹری عمرہ، سیکرٹری حج، سیکرٹری انٹرنیشنل تعاون وزارت حج، ضیوف الرحمن پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو، سعودی مرکزی بینک کے ڈائریکٹر برائے انسداد منی لانڈرنگ وٹیرر فنانسنگ بھی وفد میں شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں