پاکستان سعودی عرب میں ہونے والے 6 ملکی خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، لبنان، لاؤس، بھوٹان اور ملائشیا کی ٹیمیں شریک ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی خواتین کی ٹیم 18 سے 30 ستمبر تک سعودی عرب میں خواتین کے چھے ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔

پی ایف ایف کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، لبنان، لاؤس، ملائشیا اور بھوٹان حصہ لیں گے۔ پی ایف ایف جلد خواتین فٹ بالروں کے ایک تربیتی کیمپ کا اعلان کرے گا۔اس میں آیندہ ٹورنامنٹ کے لیے خواتین اسکواڈ کی تیاری کی جائے گی۔

پاکستان نے آخری بار رواں سال جنوری میں سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔اس میں کوموروس اور ماریشس نے بھی حصہ لیا تھا۔ گرین شرٹس نے کوموروس کو شکست دینے کے بعد ماریشس کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کھائی لیکن ٹورنامنٹ کا اختتام سعودی عرب کے خلاف 1-1 گول سے برابرکھیل کر کیا تھا۔یہ ٹورنامنٹ سعودی عرب نے جیت لیا تھا۔

پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم کی حالیہ کامیابیوں میں سے ایک ستمبر 2022 میں ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپیئن شپ میں مالدیپ کے خلاف 7-0 سے جیت تھی۔ رواں سال اپریل میں پاکستان نے تمام مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پیرس اولمپکس 2024 کے کوالیفائی میچ میں تاجکستان کو ایک صفر سے شکست دے کر فتح حاصل کی تھی۔

طویل وقفے کے بعد،ستمبر 2022 میں باقاعدہ بین الاقوامی فٹ بال میں واپسی کے بعد یہ کسی بڑے عالمی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی فتح تھی۔ اس سے قبل ٹیم نے صرف دوستانہ میچوں یا سعودی عرب میں چار ملکی کپ جیسے نمائشی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں