سعودی ٹورازم اتھارٹی پاکستان میں ’نُسُک‘ ٹریول ایپ لانچ کرے گی

ای ویزا کے لیے درخواست دینے سے لے کر ہوٹلوں اور پروازوں کی بکنگ تک نُسُک ایپ مسافروں کو پورے سفری دورے کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی ٹورازم اتھارٹی آج بروز منگل کو پاکستان میں سفری منصوبہ بندی اور بکنگ کی ایپ نُسُک کا آغاز کرے گی۔ اسلام آباد اور ریاض کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط ہونے کے ایک دن بعد یہ ایپ شروع کی جا رہی ہے۔

تقریب کے منتظمین نے بتایا کہ منصوبہ بندی، بکنگ اور تجربہ کے لیے نُسُک سعودی عرب کا پہلا باضابطہ پلیٹ فارم ہے جو مکہ، مدینہ اور اس سے باہر کے لیے حج یا عمرہ کے سفر کے پروگرام تیار کرتا ہے۔ ای ویزا کے لیے درخواست دینے سے لے کر ہوٹلوں اور پروازوں کی بکنگ تک دنیا بھر کے مسافر نُسُک کی مدد سے مملکت کے پورے دورے کو بآسانی منظم کر سکتے ہیں۔

اس پلیٹ فارم کا آغاز سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کریں گے جو اتوار کو ایک وفد کے ہمراہ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اس وفد میں حج و عمرہ، سیاحت اور بین الاقوامی تعاون کے نائب وزراء، سعودی ایئر لائنز کے صدر، سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی، اور سعودی ایوی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔

منتظمین کے مطابق کہ پاکستان کی کاروباری برادری کے نمائندے اور حج و عمرہ ٹور آپریٹرز بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

نُسُک کی ویب سائٹ سے لی گئی اسکرین گریب میں ایپ کا لوگو اور خانہ کعبہ کا پس منظر نظر آ رہا ہے۔ (تصویر بشکریہ: نُسُک ڈاٹ ایس اے)
نُسُک کی ویب سائٹ سے لی گئی اسکرین گریب میں ایپ کا لوگو اور خانہ کعبہ کا پس منظر نظر آ رہا ہے۔ (تصویر بشکریہ: نُسُک ڈاٹ ایس اے)

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) جو لانچ ایونٹ کا اہتمام کر رہا ہے، میں مرکزی قائمہ کمیٹی برائے حج و عمرہ کے کنوینر فرقان عبدالقادر نے عرب نیوز کو بتایا۔ "یہ پلیٹ فارم سعودی ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد سیاحت میں اضافہ کے ذریعے سعودی عرب کو دنیا کے لیے کھولنا ہے۔"

عبدالقادر نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے اجراء سے سیاحوں کو سعودی عرب کے کئی شہروں تک براہِ راست رسائی حاصل ہو جائے گی جس سے پاکستانیوں کے لیے مملکت کا سفر آسان ہو جائے گا۔

عبدالقادر نے مزید کہا کہ "سعودی ویزا تک رسائی میں آسانی کے علاوہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے لوگوں کے درمیان رابطے میں بھی اضافہ کرے گی جس کے نتیجے میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق مملکت کے مستقبل کے لیے ترقی کا ایک اہم محرک سیاحت کی ترقی ہے اور ملک کی معیشت کو متنوع بنانے اور تیل پر انحصار کو کم کرنے کے لیے ویژن 2030 کے منصوبے کے مرکز کا ایک اہم ستون ہے۔

سیاحت کے شعبے کی ترقی میں مدد کے لیے وزارتِ سیاحت، سعودی ٹورازم اتھارٹی اور ٹورازم ڈویلپمنٹ فنڈ بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق قائم کیے گئے تھے۔

نُسُک ایپ کا اجراء پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے پیر کو دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے الربیعہ نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے سفری اخراجات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں