چراٹ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں

’’البطار 1‘‘ کوڈ نام سے ہونے والی مشقوں کا مقصد فوجی مشقوں کا مقصد موجودہ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں البطار1 کی افتتاحی تقریب چراٹ میں ہوئی۔ ان مشقوں میں پاکستانی اور رائل سعودی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

بدھ کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط کرنا اور مستقبل میں فوجی شراکت داری کے لیے مشترکہ مفادات کی شناخت کرنا ہے۔‘

’اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے۔‘

تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے سینیئر افسر موجود تھے۔

مزید کہا گیا کہ ’دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان اس طرح کی فوجی مشقوں کا مقصد موجودہ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں