ملک کے اولین نیٹ فلیکس اوریجنل میں چوٹی کے پاکستانی فنکار کام کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک معروف امریکی فلمی میگزین نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ پاکستان کے فلم اور ٹیلی ویژن کے سرکردہ فنکار ملک کے اولین نیٹ فلیکس اوریجنل شو میں کام کر رہے ہیں جو اردو زبان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ایک ناول پر مبنی ہے اور توقع ہے کہ یہ شو جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے ناظرین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔

ورائٹی میگزین کے مطابق ’جو بچے ہیں سانگ سمیٹ لو‘ میں فواد اور ماہرہ خان کے ساتھ صنم سعید، احد رضا میر اور حمزہ علی عباسی بھی نظر آئیں گے۔

میگزین نے رپورٹ کیا۔ " یہ سیریز فرحت اشتیاق کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول کی ایک باضابطہ موافقت (ماخوذ) ہے جو 2013 میں اسی نام سے اردو زبان میں شائع ہوا تھا۔ یہ کہانی ہارورڈ یونیورسٹی کے قانون کے طالب علم سکندر کے گرد گھومتی ہے جسے زندگی بدل دینے والے ایک ایسے واقعے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی بنا پر وہ دوسروں کو خود سے دور رکھتا ہے۔"

میگزین نے مزید کہا۔ "شو کی شوٹنگ اٹلی، برطانیہ اور پاکستان میں کی جا رہی ہے۔ ابھی تک سلسلہ بندی (سٹریمنگ) کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔"

شو کے تمام چوٹی کے فنکاروں کے مداحوں کی پاکستان، ہندوستان اور جنوبی ایشیائی نسل کے لوگوں والے دیگر ممالک میں ایک قابلِ ذکر تعداد ہے۔

فواد اور ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی کے ساتھ ملک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ میں نظر آئے۔

ان کا نیٹ فلکس شو اس وقت دبئی میں قائم مومنہ درید فلمز کے تحت زیرِ تکمیل ہے جو اس سے قبل کئی بڑی فلمیں بنا چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں