جسٹس محمد ابراہیم خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

پشاور میں جمعہ کے روز ہونے والی ایک تقریب میں خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمد اعظم خان، پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبان، وکلا برادری اور نگران و صوبائی وزرا نے حلف برادری کی تقریب میں شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں