ایشیاء کپ کی سکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی کابینہ نے ایشیاء کپ کی سکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ایشیاء کپ کے لئے فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی 27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈٹیر 'کوئک ریسپانس فورس موڈ' میں ہو گی جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کوئک ریسپانس فورس موڈ میں ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔

واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں جن میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور 3 میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں