سی ٹی ڈی پنجاب کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ، آٹھ دہشت گرد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پنجاب کے شعبہ انسداد دہشت گردی [سی ٹی ڈی] نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 74 خفیہ آپریشنز کئے جن کے دوران 74 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں کے 8مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، داعش، سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی اور القاعدہ سے ہے۔

ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری راولپنڈی، لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔

مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد سمیت اسلحہ، لٹریچر اور نقدی برآمد کی گئی۔

سی ٹی ڈی نے شہریوں سے اپیل کی کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں سی ٹی ڈی پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111پر اطلاع کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں