پاکستانی ایتھلیٹ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل اور پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023ء میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، اس کے ساتھ ہی ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس2024 کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپِسٹ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ 2023 میں جیولین تھرو کے مقابلے میں قومی جیولین تھروور ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں70.63 میٹر، دوسری کوشش میں81.53 میٹر کی تھرو پھینکی تاہم ان کی تیسری تھرو سب سے شاندار رہی جب وہ اسے 86.79 میٹر دور پھینکنے میں کامیاب رہے اور اپنے جینا گروپ میں سرفہرست رہے۔

فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے اولمپک چیمپیئن نیرج چوپڑا سمیت تینوں بھارتی ایتھلیٹس نے بھی فائنل میں جگہ بنا لی۔ نیرج چوپڑا نے88.77 میٹر دور تھرو کی اور اپنے گروپ میں سرفہرست رہے۔ فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں