پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل فراہم کر سکتے ہیں: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتا ہے۔

ایران سفیر نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے سبب ہم ایسا حل چاہتے ہیں کہ ایران سے گیس لینے پر پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بجلی گیس کی کمی کا سامنا ہے اس بحران کو حل کرنے کیلئے ایران پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل فراہم کر سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے متعلق پاکستان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح عراق، عمان اور چین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں