بجلی کے بلوں کے خلاف عوامی احتجاج کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب

نگران وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ملک بھر میں بجلی کے بلوں کیخلاف عوامی احتجاج کے پیش نظر نگراں وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس آج بروز اتوار طلب کیا ہے، نگران وزیر اعظم نے عوام کے سخت ردعمل کے بعد بجلی کے بھاری بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب بلایا ہے، جس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی، اس حوالے سے وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں کو تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر ملک بھر میں بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج زور پکڑنے لگا ہے اور عوام کی جانب سے بجلی کے بل ادا کرنے کی بجائے انہیں جلانے کی تحریک شروع کر دی گئی کیوں کہ رواں ماہ آنے والے بجلی کے بلوں کو دیکھ کر عوام مشتعل ہو چکی ہے اور لوگوں نے سڑکوں پر مظاہرے کرتے ہوئے بل ادا کرنے کی بجائے انہیں جلانے کی تحریک شروع کر دی ہے۔

اسی سلسلے میں کراچی میں عوام نے بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کیا، نشترروڈ، بھیم پورہ، ٹمبر مارکیٹ اور رنچھوڑلائن میں احجاجی مظاہرے کیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بھی عوام نے بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بجلی کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کر دیا، چینیوٹ کےعوام بھی مہنگی بجلی کے خلاف پھٹ پڑے، ڈسکہ میں شہریوں نے مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرہ کیا، تونسہ شریف میں بھی شہریوں نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئی، گنج بازار اور لاہوری چوک کے تاجروں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی، اسی طرح صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں شہریوں نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق اٹک میں دھرنا دیتے ہوئے مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی، سرگودھا میں بجلی کے بلوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور بلوں کو جلا کر سڑک بلاک کر دی، جہلم میں کچہری چوک پر وکیلوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرے میں خواتین بھی شریک ہوئیں، جہانیاں میں مظاہرین نے بجلی کے بل جلائے اورسڑک بند کردی، کبیروالا میں بھی بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں