چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں حاصل سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو اٹک جیل میں فراہم کردہ سہولیات سے متعلق سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

پیر کو اٹارنی جنرل آف پاکستان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظاہرنقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے چیمبرز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فرمائش پر دیسی گھی میں تیار دیسی چکن اور بکرے کا گوشت بھی دیا جاتا ہے، سابق وزیراعظم کی فرمائش پر انہیں ان کی پسند کی اشیا رقم کی ادائیگی پر فراہم کی جاتی ہیں۔

اٹارنی جنرل آفس کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو جیل کے سامنے کوریڈورمیں چہل قدمی کی اجازت بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 24 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سہولیات پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں