اثاثہ جات کیس، لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے بھی روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

جمعہ کو زائد اثاثہ جات کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی عدالتِ عالیہ میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔اس سے قبل جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے کی صورت میں ڈی جی نیب کے وارنٹ جاری کرنے کی تنبیہ کی تھی۔

ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ساتھ ہی کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے نیب کی جانب سے اپنی گرفتاری کو چیلنج کر رکھا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں