پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے سفارتی مشنز کو وزارت خارجہ میں بریفنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سیکرٹری خارجہ نے اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) پر وزارت خارجہ میں بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے گورنمنٹ افیکٹونیس ڈاکٹر جہانزیب خان نے اس موقع پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں سفارتی کور کو کونسل کے قیام اور مختلف پہلوئوں سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی غیر ملکی مشنز کو بریفنگ

انہوں نے پاکستان میں چار اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو خاص طور پر اجاگر کیا جن میں آئی ٹی، زراعت، توانائی اور کان کنی شامل ہیں۔

بریفنگ میں شریک سفارتی مشنوں سے درخواست کی گئی کہ وہ پاکستان کے وسائل سے مالا مال ملک ہونے سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے ممالک کوحوصلہ افزائی کریں۔

حکومت پاکستان نے حال ہی میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل(خصوصی سرمایہ کار سہولت کونسل) تشکیل دی ہے جو فیصلہ سازی کو تیز کرنے اور ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ 'ون ونڈو' پلیٹ فارم کےطور پر کام کرے گی۔ بریفنگ سیشن میں وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں