دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر عامر عزیز اعوان سپرد خاک

نماز جنازہ میں فوجی و پولیس افسران کے علاوہ عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر عامر عزیز اعوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا؛ نماز جنازہ میں فوجی وپولیس افسران کے علاوہ اہل علاقے اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے میران شاہ میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا، سرگودھا کے نواحی علاقے 61 شمالی کے رہائشی 29 سالہ میجر عامر عزیز جس کی شادی 19 مارچ 2023 کو ہوئی، وہ جنوبی وزیرستان میں ڈیوٹی دیتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہوئے ہوئے۔

میجر عامر عزیز اعوان کے بڑے بھائی ملک محمد جاوید اعوان محکمہ ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن میں بطور انسپکٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ شہید میجر عامر عزیز اعوان کی میت انکے آبائی چک 61 شمالی علی الصباح پہنچی تھی، شہید کی نماز جنازہ دن 11 بجے ادا کی گئی جس میں فوجی، پولیس اہلیان علاقے کے علاوہ دیگر تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

پاک آرمی کے دستوں نے تدفین تک کے انتظامات انجام دیئے اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں