ایشیا کپ: پاک بھارت سنسنی خیز میچ بارش کے باعث ختم، ٹیمز پوائنٹ شئیر کرنے پر راضی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایشیا کپ ون ڈے کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔ دونوں ٹیمیں ایک، ایک پوائنٹ تقسیم کرنے پر راضی ہو گئی۔

سری لنکا کے پالی کیلے سٹیڈیم میں ہونے والے سنسنی خیز میچ میں بھارتی ٹیم 49 اوورز میں 266 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کو 267 رنز کا ہدف ملا تھا۔

اس سے قبل بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں لی۔ حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی سکواڈ

کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارت کا سکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں