بہاولپور کے سرکاری اسپتال میں خاتون کے ہاں5 بچوں کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بہاولپور کے سرکاری اسپتال میں خاتون کے ہاں5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی پیدائش گورنمنٹ نواب سر صادق اسپتال میں ہوئی، پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سرکاری اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 5 بچے پیدا ہونے کے سبب بچے کمزور ہیں اسی لیے انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ بچوں کی ماں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دوسری جانب ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں اور ان کی جانب سے اسپتال کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں