نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول طے،15 اکتوبر کو لندن سے لاہور روانہ ہوں گے

سابق وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو استقبال کیلئے ٹاسک سونپ دئیے،استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو لانے کی ہدایت کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 15 اکتوبر کو لندن سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں سامنے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور لاہور پہنچیں گے۔ ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام آباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں