پاک بحریہ کا سی کنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، افسران سمیت تین اہلکار شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گوادر میں پاک بحریہ کا Sea King طرز کا ایک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں دو افسر اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

شہدا میں پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر جواد، معاون پائلٹ لفٹیننٹ کمانڈر حمزہ اور ٹیکنیشن حسنین شامل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس کے اوائل میں صوبہ بلوچستان ہی کے علاقے لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوا، جس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت چھ جوان شہید ہو گئے تھے۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتا ہو گیا تھا، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا، اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ خراب موسم کو قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں