اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی، پاکستانی کرنسی میں مضبوطی نمایاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، آج پھر ڈالر ایک روپے 36 پیسے مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی مضبوط ہوئی۔

ایکسچینج کمنپیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں تقریبا 12 بج کر 15 منٹ پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تجارت 307 روپے میں کی جا رہی تھی، جو مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز 305 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تاہم اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کے 328 روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کمی کے بعد 324 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے آرمی چیف نے اجلاس میں اسمگلنگ پر قابو پانے کی ہدایت کے بعد اوپن مارکیٹ میں (ڈالر کی قیمت) کم ہوئی۔

گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، ایک موقع پر امریکی کرنسی 338 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم وہ 328 روپے پر بند ہوئی تھی۔

پاکستان میں اربوں ڈالر کی ممکنہ غیرملکی سرمایہ کاری کی خبروں کو مارکیٹ میں قریب سے دیکھا گیا اور کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ اس دعوے سے مارکیٹ اگلے چند روز تک پُرسکون رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں