ایشیا کپ،سُپرچار مرحلہ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو بآسانی سات وکٹ سے ہرادیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایشیا کپ کے سُپر چارمرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بآسانی سات وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کا194 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

بدھ کو لاہور میں ایشیا کپ کے سپرچار مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا مگر پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم 38.4 اووروں میں 193 رنزبنا کر آوٹ ہوگئی ۔مشفیق الرحیم نے سب سے زیادہ 64 رنز اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز بنائے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 19رنزدے کر چار وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین، شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور افتخار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف اس میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی اور آل رانڈر فہیم اشرف کو اسپنر محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا۔ان کے علاوہ قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل تھے۔

بنگلہ دیش کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا اورپانچ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے تو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک لائٹ ٹاوراچانک بند ہوگیا۔اس کی بندش کی وجہ سے کھیل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا اور کھلاڑی میدان سے پویلین کی طرف سے چلے گئے تھے۔تاہم 18 منٹ کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔

دونوں اوپنرز نے 35 رنز بنائے لیکن فخر زمان ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 20 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 17 رنز بناکر تسکین احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد امام الحق اور رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔امام الحق 84 گیندوں پر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس میچ میں بابراعظم بہ طورکپتان تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انھوں نے بہ طور کپتان 31 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل ویرات کوہلی نے بطور کپتان دو ہزار رنز 36 اننگز میں بنائے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں