پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشق 'شاہین 10' کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان اور چین کی سالانہ مشترکہ فضائی مشق 'شاہین' منعقد ہو رہی ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

شاہین 10 کے نام سے ہونے والی اس دسویں تربیتی مشقوں میں مشترکہ فضائی دفاع اور جنگ سے نمٹنے کے اقدامات سمیت عمومی جنگی تربیت کی صورتحال کی حوالے سے تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ان مشقوں میں پاکستان ائیر فورس کے جے 10C اور جے ایف 17 طیاروں سمیت فضائی اور زمینی عملہ شرکت کر رہا ہے۔

ان مشقوں میں دونوں ممالک کے جنگی طیارے، ائیر سرویلنس کرنے والے فضائی طیارے اور بہت سے دیگر طیاروں کے علاوہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ریڈار بھی حصہ لیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں