ہم شہداکے مقروض ہیں: وزیر اعظم کا یوم دفاع کی تقریب سے خطاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے چھ ستمبر کو یوم دفاع کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔

اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر قومی یادگار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ "مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں اور یہاں یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت کے لئے موجود ہیں کہ ہم اپنے شہدا کو بھولے نہیں ہیں۔ وہ اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم شہداکی قربانیوں اور ان کے خاندانوں کے مقروض ہیں۔اس قرض کی ادائیگی میں جو چھوٹا سانذرانہ ہم پیش کرسکتے ہیں وہ ان کی اور ان کے پیاروں کی تکریم ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں