نگراں وزیر خزانہ اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کے درمیان ملاقات

دونوں ملکوں کے باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کااعادہ کیا ہے۔یہ بات نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے درمیان ملاقات کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہی گئی ہے۔

نگراں وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے سعودی سفیر کو معاشی خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل سے آگاہ کیا۔

سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

ملاقات میں فریقین نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ نگراں وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں