سعودی عرب اور پاکستان کی بحری افواج کی مشق 'نسیم البحر 14' کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کی مشق 'نسیم البحر 14' کا آغاز ہو گیا۔

سعودی عرب میں ہونے والی ان مشقوں میں دونوں بحری افواج کے بحری جہاز ,فضائی اثاثے اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہاز شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان بحریہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مشق سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں