مراکش زلزلہ

مراکش کے شدید زلزلے میں سعودی عرب اور پاکستان کے شہری محفوظ

سعودی شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ طریقے سے باہر سے نکالا جائے گا: سفارتخانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مراکش میں سعودی سفارتخانہ جمعے کی رات آنے والے زلزلے کے بعد کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔ ادھر پاکستان نے بھی شمالی افریقا کے اس اہم ملک میں اپنے شہریوں کی خیریت اور حفاظت کی تصدیق کی ہے۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق سفارتخانے نے ایک بیان میں سعودی شہریوں کی سیفٹی کی تصدیق کی اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ مراکش میں کرائسز منیجمنٹ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ’ سفارتخانہ متاثرہ علاقوں سے سعودی شہریوں کو نکالنے کےلیے مراکشی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے‘۔ سعودی سفارتخانے نے مراکش کی حکومت اورعوام سے زلزلے میں ہلاکتوں پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ادھر مراکش میں جمعے کی رات آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد اموات کے بعد پاکستان نے بھی کہا ہے کہ افریقی ملک میں اس کے شہری محفوظ ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتے کو جاری ایک مختصر بیان میں کہا کہ ’ہم نے رباط میں اپنے سفارت خانے سے پاکستانی برادری کی خیریت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام پاکستانی شہری اس آفت میں محفوظ ہیں۔‘

ترجمان نے مزید کہا کہ ’ہم اس سانحے کے تناظر میں انہیں کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں مراکش کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور زلزلے میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے مراکش کو اپنی مدد کی پیشکش سے بھی آگاہ کیا ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں