شیخوپورہ میں بس الٹنے سے چھ مسافر جان سے گئے، 57 سے زائد زخمی

حادثہ ایم ٹو موٹر وے خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب پیش آیا، بس اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں موٹر وے پر بس الٹنے کے نتیجے میں چھ مسافر جاں بحق اور 57 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں پیش آیا جہاں ایم 2 موٹر وے خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب مسافر بس اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ مسافر ہلاک اور 57 زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار بس میں مسیحی زائرین سوار تھے جو سیالکوٹ سے مریم آباد مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے آ رہے تھے۔ حادثے کے باعث مرنے والوں اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس نے حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے خلاف درج کر لیا ہے۔

حادثے کے حوالے سے ترجمان موٹر وے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم ٹو پر کسی قسم کا کوئی ٹریفک حادثہ نہیں ہوا بلکہ یہ حادثہ خانقاہ ڈوگرہ لوکل روڈ پر پیش آیا، اس حادثے کو موٹر وے ایم ٹو کے ساتھ جوڑنا گمراہ گن ہے، ریسکیو ادارے نے حقائق کے منافی غلط خبر دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں